خیبر پختونخواحکومت نے 2015 کے لئے سب سے پہلی آبادی پالیسی تشکیل دیدی
بدھ 6 جنوری 2016 22:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)حکومت خیبر پختونخوا نے 2015 کے لئے سب سے پہلی آبادی پالیسی کی تشکیل میں پہل کر کے ایک دوسرا سنگ میل طے کر لیا ہے ۔پالیسی حکمت عملی پر مبنی ویژن،ترقیاتی فریم ورک کے ابتدائی عناصر کے معاملہ میں دسترس حاصل کرنیکی تزویرات کیلئے وسیع بنیادوں پر مقاصد کو پیش نظر رکھ رہی ہے ۔مادری صحت کیلئے پیدائش کے وقفہ کے موضع پر خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد اور بچے کی بقاء کو مکمل طور پر اختیارکرکے اور حکمت عملی(پالیسی) میں شامل کیا گیا ہے۔
صحت کے اوقات اور حمل کے دوران کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ماں کی حفاظت،احتیاط اوردیکھ بھال کو علمائے اسلام اور سماجی شعبہ کے جملہ مکتبہ ہائے فکر اور مختلف سطح کی ذہنیت کے لوگوں نے مکمل طور پر تسلیم کرلیا ہے لہذا غربت کے خاتمہ سے متعلق خاندانی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کیلے ایک اہم جزوہے۔(جاری ہے)
اس مقصدکو آگے لے جانے،وسیع بنیادوں پر ادراک ،مقاصد، اس پالیسی کو آبادی کے موضوع پر دلیرانہ اقدام قرار دیتے ہیں۔
مزید برآں پالیسی میں حقوق نسواں کے تحفظ کو اجاگر کیا گیا ہے جو واضح کرتی ہے کہ تمام مردوں اور خواتین کو انکی ضرورت کے مطابق خدمات کی آسان فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔پالیسی کو سیاسی عزم کے ساتھ ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز،محکمہ جات بہبود آبادی اور صحت کابھرپور تعاون حاصل ہے تاکہ عوام کو متعلقہ خدمات کی فراہمی، گورننس کی بہتری اور دیگر قومی و بین الاقوامی عزائم خصوصاً خاندانی منصوبہ بندی2020 اور دیر پا ترقی کے مقاصد(2015-30)کے حصول کو ممکن بنایاجاسکے۔خیبر پختونخواپاپولیشن پالیسی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پاتے ہوئے سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مرتب کی گئی ہے جس کے نفاذ سے بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشرے پر منفی اثرات اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔مذکورہ پالیسی معاشی،سماجی،سیاسی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی دیر پا خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو حکومت تمام شراکت داروں ،غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.