رواں سال ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی 2فلمیں ریلیز ہوں گی،ایک فلم کے لیے آٹم سانگ شوٹ کر وا دیا
جمعرات 7 جنوری 2016 16:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) مشہورو معروف اداکارہ صبا قمر کی دوفلمیں ” کمبخت“ اور”8969” پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں داخل ہوگئیں ان دونوں فلموں میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ان کی ایک فلم ”منٹو“ پچھلے سال ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے ملکہ ترنم نورجہاں مرحومہ کا کردار کیا۔تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”میں عورت ہوں“ سے کیا اس کے بعد انھوں نے ”جناح کے نام“ ، ”تیرا پیار نہیں بھولے“ ، ”داستان“ ، ” بنٹی آئی لو یو“ ، ”پانی جیسا پیار “ میں احسن خان ، فواد خان اور میکال ذوالفقارسمیت دیگر معروف فنکاروں کے مد مقابل اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔
صبا قمر نے اداکار ندیم بیگ اور شبنم کی سپرہٹ فلم ”آئینہ“ کے ری میک ”آئینہ“ میں اداکارہ شبنم کا کردار ریٹا پرفارم کیا جس میں ان کے مد مقابل فیصل قریشی تھے جبکہ گزشتہ سال سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”منٹو“ ریلیز ہوئی جس میں صبا قمر نے ملکہ ترنم نورجہاں کا رول کیا اس میں ان کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔(جاری ہے)
اداکار عظیم سجاد نے بطور ہدایتکار ایکشن تھرل فلم ”8969”میں انھیں مرکزی کردار میں کاسٹ کیاہے اس میں اداکارہ صبا قمر نے ایک آئٹم سانگ بھی شوٹ کروایا جس میں ان کی بولڈ پرفارمنس پر سنجیدہ حلقوں میں موضوع بحث رہنے کے ساتھ تنقیدبھی کی گئی،اس فلم کو 2015میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
بعدازاں اسے رواں سال نمائش نمائش کے لیے پیش کیا جانے کا بتایا گیا مگر ابھی تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ اداکارہ کی دوسری فلم ”کمبخت“ جس کو اداکار حمزہ علی عباسی ڈائریکٹ کر رہے ہیں، اس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے مگر معلوم ہوا ہے کہ حمزہ علی عباسی اس کے اسکرپٹ میں ردوبدل کرکے کچھ سین ری شوٹ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی نمائش میں تاخیر ہورہی ہے دیگر فنکاروں میں ہمایوں سعید ، شفقت چیمہ ، شہر یار منور، سوہا علی آبڑو شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بھارتی انفلوئینسر مد سندھو کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیے جانے کا انکشاف
-
میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے، یامی گوتم
-
معروف بھارتی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
-
راکھی ساونت اور صبا قمرکی ملاقات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی
-
81 سالہ جاوید اختر کو 4 اکتوبر کو ممبئی میں قیام کرتے ہوئے 6 دہائیاں مکمل ہو گئیں
-
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں
-
پاکستانی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائیر آسکرز 2027 کیلئے منتخب
-
شلپا رائو کا نور جہاں کو 100 ویں سالگرہ پر منفرد خراجِ عقیدت
-
کنگ آف کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کومداحوں سے بچھڑے 5برس بیت گئے
-
فلم گلو کار مسعود رانا کی برسی 4اکتوبر کو منائی جائے گی
-
ماضی کے ناموراداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی17ویں برسی منائی گئی
-
معروف اورمزاحیہ اداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.