میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے، یامی گوتم

اداکارہ کی نئی فلم’’ نئی نویلی‘‘رواں ماہ16 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے

پیر 5 اکتوبر 2026 17:24

میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے، یامی گوتم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے میڈیا سے اپنی تصاویر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ذریعے تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کر دی۔فلم حق کی اداکارہ یامی گوتم نے انسٹاگرام پر میڈیا کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی میری تصاویر کو اے آئی کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

یامی گوتم نے کہا ہے کہ میری تصاویر اصل حالت میں استعمال کی جائیں، کسی بھی شخص کی رضامندی اور علم کے بغیر اے آئی کے ذریعے اس کی تصویر یا حلیے میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔اداکارہ نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس خواہش کا احترام کیا جائے۔واضح رہے کہ یامی گوتم کی جانب سے یہ درخواست ان کی نئی فلم’’ نئی نویلی‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران سامنے آئی ہے، جو 16 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ عنوان :