بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے 13مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا بھٹہ مالک کی قید میں موجود مزیدسات مزدوروں کو بھی بازیاب کرانے کا حکم
جمعرات 7 جنوری 2016 17:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے 13مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ جبکہ بھٹہ مالک کی قید میں موجود مزیدسات مزدوروں کو بھی بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فرخ گلزار اعوان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالتی حکم پر بیلف نے بازیاب کرائے گئے 13مزدوروں کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ مانگا منڈی کے بھٹہ مالک نے مزدوروں کو زبردستی قید کر رکھا تھا اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی تھی۔
مزید سات مزدور موقع سے برآمد نہیں کئے جا سکے۔ جس پر عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام بھٹہ مزدوروں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے بھٹہ مزدوروں کا طبی معائنہ کرانے اور بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔عدالت نے تھانہ مانگا منڈی کے ایس ایچ او کو مزید سات مزدوروں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.