پاکستان کوسعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے اورمصالحت کے لیے کردار اداکرنا چاہیے،سعودی سفارت خانے پر حملے پر ایرانی صدر کا اظہار مذمت خوش آئندہے،مسلم دنیا میں انتشار اور باہمی سفارتی بائیکاٹ کسی بھی لحاظ سے خوش کن نہیں
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرکا بیان اہل حدیث مساجد کے علماء جمعہ کو عظمت حرمین شریفین کے موضوع پر خطبات دیں گے
جمعرات 7 جنوری 2016 21:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی اپیل پر ملک بھر کی اہل حدیث مساجد کے علماء جمعہ 8 جنوری کو عظمت حرمین شریفین کے موضوع پر خطبات دیں گے اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
(جاری ہے)
دریں اثناء پروفیسر ساجد میر نے اپنے ایک بیان میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے پر ایرانی صدر کی طرف سے اظہار مذمت کو خوش آئند قراردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر سعودی عرب سے معذرت بھی کرے اورحملہ آوروں کے خلاف کارروائی بھی کرے۔
مسلم دنیا میں انتشار اور باہمی سفارتی بائیکاٹ کسی بھی لحاظ سے خوش کن نہیں۔اسلامی ممالک کی ایک دوسرے کے ساتھ محاز آرائی کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے۔پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے معاملات میں صلح جو کا کردار اداکرنا چاہیے، اور کشیدگی کم کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔اندرونی اور بیرونی دہشت گردی اور تھریٹ پر ہر ملک کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.