پی سی او تحت حلف اٹھانے والے ججز کو فارغ کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پررجسٹرار کے اعتراضات ختم ،درخواست ماعت کیلئے منظور
جمعہ 8 جنوری 2016 15:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیئے ہیں اور اسے سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے‘ درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 31 جولائی 2009ء کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے نو اعتراضات لگائے تھے اور درخواست واپس کر دی تھی۔
جس کے خلاف اپیل کی گئی اپیل کی سماعت جمعہ کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اس دوران درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت نہیں ہیں اس لئے وہ اعتراضات نہیں لگا سکتے۔(جاری ہے)
ان کا درخواست دینے کا حق قانون کے مطابق ہے ان کا تعلق قانونی برادری سے ہے جن سے ججز لئے جاتے ہیں اس لئے پی سی او کے فیصلے سے وہ براہ راست متاثر ہوئے ہیں یہ بنیادی اہمیت کا معاملہ ہے کیونکہ ججز کو آئین کے آرٹیکل 209 کے علاوہ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
یہ عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم اس سے متاثرہ ہیں یا نہیں۔ انہیں درخواست دینے کااختیار ہے جہاں تک درخواست کے زائد المیعاد ہونے کا تعلق ہے اور اس حوالے سے بھی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کے منظور کر لیا ہے۔ درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ درخواست پر رجسٹرار نے اعتراضات لگاتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.