وقار یونس کے معاہدے میں رواں سال دورہ انگلینڈ کے اختتام تک توسیع
جمعہ 8 جنوری 2016 16:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان نے کرکٹ ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہدے میں رواں سال دورہ انگلینڈ کے اختتام تک توسیع کر دی۔ وقار کا دو سالہ معاہدہ مئی میں ختم ہونے جا رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ ستمبر تک ذمہ داریاں سنبھالتے رہیں گے۔
(جاری ہے)
شہریار خان نے جمعرات کو خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا ’ہم نے ٹیم انتظامیہ کے معاہدوں پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن وقار اور دوسرا عملہ انگلینڈ دورے کے اختتام تک کام کرتا رہے گا‘۔
پاکستان نے 29 جون سے شروع ہونے والے دورے میں چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہے۔وقار نے جون، 2013 میں ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا اور ان کی سربراہی میں پاکستان اب تک نو میں سے چھ ون ڈے سیریز ہار چکا ہے۔تاہم، گرین شرٹس نے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ میں سے چار میں کامیابی حاصل کی، ایک میں شکست اور ایک ڈرا ہوئی۔خیال رہے کہ 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعدپاکستان ٹیم پہلی مرتبہ انگلینڈ جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.