ایڈمنسٹریٹر کورنگی غلام رسول کا ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا دورہ ،خصوصی صفائی و بیوٹیکشن مہم کا معائنہ
جمعہ 8 جنوری 2016 17:50
کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء))ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ خصوصی صفائی و بیوٹیفکش مہم کے ساتھ تحفظ ماحولیات کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلا ئی جائے عوام کو سرسبز ماحول کی آفادیت سے آگاہ اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی و بیوٹیفکش مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل کالونی نمبر3انڈسٹریل ایریا میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی ضلع کورنگی میں ماحولیاتی آلودگی سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگا نے پر عائد پابندی پر سختی سے عملد رآمد کی جائے اور مرتکب افراد کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو عوام زندگی سے نہیں کھیلنے دیا جائے آئندہ جس علاقے میں کچر کو آگ لگا نے شکایت موصول ہوئی اُس علاقے کے محکمہ ہیلتھ سروسز کے انسپکٹر،سب انسپکٹر اور مقدم کو فارغ کردیا جائیگا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.