اخوت کے عظیم رویوں کو عام کرنے کی ضرورت ہے،مسلمان مسلمان کا گلہ کاٹ رہا ہے،تعصب نے ایک دین کے پیروکار ہونے کا فخر بھی چھین لیا ہے، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کا جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 8 جنوری 2016 21:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ دین کی اصل روح کو فراموش کر کے مذہب کو رسم بنا دیا گیا ہے جس کے باعث ہماری زندگیوں سے حقیقی خوشی، سکون اور خوشحالی رخصت ہو گئی ہے،معاشرے کی غالب اکثریت عبادات بھی کرتی ہے اور دوسروں کے حقوق غصب کرنے سے بھی باز نہیں آتی جو اصل المیہ ہے،اسلام نے اخوت کے عظیم رویوں کو فروغ دیا ہے جس کے باعث مستحقین زکوۃ کو ڈھونڈنا پڑتا تھا مگر آج لاکھوں کروڑوں کا رزق چند مٹھیوں میں قید ہے،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے مثبت اقدار کو رخصت کر دیا ہے،وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے، فیض الرحمن درانی نے کہا کہ نفسا نفسی کا عالم ہے مسلمان مسلمان کا گلہ کاٹ رہا ہے،تعصب نے ایک دین کے پیروکار ہونے کا فخر بھی چھین لیا ہے جو آج کے دور کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے، انہوں نے کہا کہ غریب کیلئے باعزت زندگی گزارنے کا تصور بھی خواب بن چکا ہے، انتہا پسندی، لاقانونیت اور منفی رویے سب اﷲ کی ناراضگی کا سبب ہیں، پاکستانی قوم اﷲ سے اجتماعی معافی مانگے، سجدوں کی کثرت کر کے اﷲ کے حضور آنسو بہائے، اسلام کے دئیے گئے اخوت کے عظیم رویوں کو معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.