لاہور چیمبر کا چھ روزہ پروگرام ” سرٹیفکیٹ اِن ایکسپورٹ مینجمنٹ“ انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چھ روزہ پروگرام ” سرٹیفکیٹ اِن ایکسپورٹ مینجمنٹ“ انتہائی کامیابی کے ساتھ ختم ہوگیا، 100سے زائد افراد نے اس ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی اور برآمدی شعبے میں قدم رکھنے کے لیے ماہرین کے وسیع تجربے اور مہارت سے استفادہ کیا۔ لاہور چیمبر کے اس قدم کا مقصد نوجوان تاجروں کو برآمدات کے لیے بہترین مہارت سے آراستہ کرنا تھا، لاہور چیمبر اس سے قبل بھی اس نوعیت کا پروگرام منعقد کرواچکا ہے۔
لاہور چیمبر کے اس چھ روزہ ایکسپورٹ مینجمنٹ پروگرام کے مختلف سیشنز سے پرویز ملک، سیدہ شہربانوکاظمی، محمد ماجد طفیل، فرقان اللہ صابر، زینب محمود خواجہ، فرقان حنیف اور فرقان منیر نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ لاہور چیمبر کے پروگرام سرٹیفیکیٹ ان ایکسپور ٹ مینجمنٹ کا بنیادی مقصد نوجوان تاجروں کو برآمدی شعبے میں قدم رکھنے کی ترغیب دینا اور برآمدات و عالمی تجارت سے متعلق قواعد و ضوابط کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ملکی برآمدات کو بڑھانے میں اپنا خاطر خواہ کردار ادا کرسکیں۔
پروگرام کے کوآرڈینیٹرز فرقان حنیف، فرقان منیر اور بشارت خان نے لاہور چیمبر کی کاوش کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ برآمدات کا موجودہ حجم پاکستان میں موجود پوٹینشل کی عکاسی نہیں کرتا لہذا نوجوان تاجروں کو آگے آکر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسے پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کرواتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے پروگرام کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ برآمدات کے فروغ کے لیے سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کام کریں، ویلیوایڈیشن، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے آجر و اجیر اور کاروباری اداروں کے درمیان اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے بھی کردار ادا کریں ۔ آخر میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.