کراچی ،ماڈل کالونی سے 2روز پرانی لاش برآمد ،شاہ فیصل کالونی کی کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ریلوے پھاٹک کے قریب واقع کوارٹرز سے دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اطراف میں موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کی ۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش پر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے ۔اصل وجہ رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکتی ہے ۔ادھر شاہ کالونی میں کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔شہریوں نے کچے میں لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور نومولود کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :