ایچ ای سی نے عوام کو کروڑوں کا چونا لگا دیا،دو سالوں میں طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فیس بڑھا کر 24کروڑ کمائے
ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فیس کی منظوری فنانس ڈویژن سے لینا ضروری ہے، آڈیٹر جنرل
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)نے عوام کو کروڑوں کا چونا لگا دیا،دو سالوں میں طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فیس بڑھا کر 24کروڑ روپے کمائے گئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فیس کی منظوری فنانس ڈویژن سے لینا ضروری ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر عوام کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا،ایچ ای سی نے طلباء کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے فیسیں بڑھا کرطلباء کو لوٹ لیا،صرف دو سالوں میں فیس کی مد میں 24کروڑ روپے کمائے گئے۔
دستاویز کے مطابق ایچ ای سی ایک ڈگری کی تصدیق کیلئے 800روپے وصول کر رہا ہے،قانون کے تحت فیسیں بڑھانے کیلئے فنانس ڈویژن سے منظوری لی جاتی ہے، ایچ ای سی نے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر ہی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فیسیں وصول کی ہیں۔ایچ ای سی کے ترجمان نے کہا کہ ڈگری کی فوٹو کاپی کی تصدیق کی فیس 500روپے ہے اور فیس کے معاملے پر فنانس ڈویژن کی منظوری ضروری نہیں ہے۔ دوسری طرف آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ فنانس ڈویژن کی منظوری ہے، قانون کے تحت فیس بڑھانے کیلئے ایچ ای سی فنانس ڈویژن کسے منظوری لینے کا پابند ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.