قومی اہمیت کے حامل منصوبوں پر کے پی کے کے سیاسی لیڈروں کوپہلے بھی اعتماد میں لیاگیا،آئندہ بھی لیتے رہیں گے،امیر مقام
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:49
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تمام سیاسی لیڈربشمول خیبرپختونخواکے لیڈر وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور PML-Nکیلئے قابل احترام ہیں،قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کے حوالے سے خیبرپختونخواکے سیاسی لیڈروں کوپہلے بھی اعتماد میں لیاگیااورآئندہ بھی لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں کہ پہلی دفعہ جوروٹ طے کیاگیاوہی ہے اگرکوئی ثبوت فراہم کرے کہ پہلے سے طے شدہ روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے تواپوزیشن سے آگے میں ہونگا۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کسی فردواحدیاایک صوبے کانہیں بلکہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کی ترقی اورخوشحالی کامنصوبہ ہے تاہم سب سے درخواست ہے کہ سیاست سے بالاترہوکراس منصوبے پرحقائق کومدنظررکھ کربات کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے صوبہ خیبرپختونخواسمیت ملک کے تمام صوبے مستفیدہوں گے، بشمول خیبرپختونخوا کسی صوبے کیساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ میراسوال یہ ہے کہ شاہراہ قراقرم پرواقع8اضلاع جس سے اقتصادی راہداری کا روٹ گزرے گایابرہان سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جوروٹ جارہاہے وہ خیبرپختونخواہ کاحصہ نہیں لہٰذاسیاست چمکانے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے سے بہترہے کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کوبروقت تکمیل میں توانائی صرف کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ان تمام لیڈروں جن کے اقتصادی راہداری کے حوالے سے حقائق پرمبنی تحفظات یاشک وشبہات ہیں دورکرنے کیلئے تیارہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملاکنڈمیں لعل محمدخان کی اہلیہ کی،درگئی میںPML-Nکے رہنمااسفندیارکی والدہ اورڈپٹی کمشنر کوہستان انعام اللہ کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پرملاکنڈ ڈویژن کے دیگرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنمااورکارکن بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.