بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہو گی
سردار اختر جان مینگل صدارت کرینگے
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:00
اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس آج(توار کو ) اسلام آباد میں ہو گی کانفرنس کی صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کرینگے جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما واپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ،جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ،نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو سمیت ملک کے دیگر سیاسی جماعتوں کے اکابرین بھی شرکت کرینگے واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے گوادر اور گوادر کاشغر روٹ کے متعلق خدشات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کے بنا ء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل اور دیگر رہنماؤں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سے رابطے کئے اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تمام سیاسی قائدین نے دعوت کر تے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر نے کی یقین دہائی کرائی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.