عمل اسلامی ممالک کی اپنی اقوام متحدہ وقت کی اشد ضرور ت ہے ، بدگمانیوں اور غلط فہمیوں پر وقت ضائع کئے بغیر مسلم ممالک اپنے وسائل تعلیم، جدید علوم ، سائنسی تحقیق اور ترقی پر خرچ کریں
سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی کابیان
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان موجود تناؤ سے دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کاموقع مل رہا ہے ،بے پناہ قدرتی وسائل ، مثالی افرادی قوت کے عمل اسلامی ممالک کی اقوام متحدہ وقت کی اشد ضرور ت ہے ، بدگمانیوں اور غلط فہمیوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اسلامی ممالک اپنے وسائل تعلیم، جدید علوم ، سائنسی تحقیق اور ترقی پر خرچ کریں۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معاملات و مسائل کے فوری حل اور مشترکہ لائحہ عمل کے لئے علم ، قانون، آئین، سیاست ، سائنس اور خدمات کے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل تھنک فورم قائم کیا جائے جس کا ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے ہر ممبر ملک کے درالخلافہ میں باری باری منعقد ہوں۔(جاری ہے)
نیئر بخاری نے تجویز دی ہے کہ فروعی اختلافات کے خاتمے کے لئے عالم اسلام کے جیدعلماء کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے۔
سیاسی، پارلیمانی، مذہبی ، علمی قیادت کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سیاسی یونین کا قیام بھی عمل میں لایا جانا چاہیے۔ تناؤ کو کشیدگی میں تبدیل ہونے سے قبل اسلامی ممالک کی یونیوسٹیوں کے اساتذہ و طلبہ کا باہمی تبادلہ اخوت اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نیئر بخاری نے قومی قیادت سے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی بدلتی ہوئے صورت حال میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خاتمے کے لئے براہ راست عوام سے رابطہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.