ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی چھٹے سے ساتویں نمبر پر تنزلی،ویسٹ انڈیز کی پہلی پوزیشن، کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا ، بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں ایرون فنچ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، ویلز تیسرے، نمبر پر براجمان
اتوار 10 جنوری 2016 20:48
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )نے ٹی ٹو ئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان مزید ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
نیوزی لینڈ سے شکست کا خمیازہ سری لنکا کو دوسرے سے تیسرے نمبر پر آنے کی شکل میں اٹھانا پڑا ہے۔ رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، پاکستان ساتویں ، بھارت آٹھویں ، افغانستان نویں جبکہ بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا پایا، بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے ویلز تیسرے، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسس چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم پانچویں نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.