سندھ پولیس سینیارٹی کیس، اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری
پیر 11 جنوری 2016 12:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس افسران سینیارٹی کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے ترقی اور سنیارٹی بارے آئینی اور قانونی معاملات پر جواب طلب کیا ہے جبکہ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو حکم دیا ہے کہ افسران کے کیڈر اور سنیارٹی سے متعلق 15 سال کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ افسران کی ترقی اور نااہلی ایک اہم معاملہ ہے اس کا مستقل حل نکالا جائے۔
کسی کے خلاف ناانصافی نہیں ہونے دینگے آئین اور قانون میں جس کا جو حق بنتا ہے اس کو وہی دیا جائے یہ نہیں ہو سکتا کہ بعض افسران کو تو منسٹری دے دی جائے اور حقداروں کو اس سے محروم کر دیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں دوران سماعت تمام متعلقہ افسران عدالت میں پیش ہوئے اس دوران سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ افسران کے حوالے سے کسی قسم کی ناانصافی نہیں کی جا رہی ہے تمام کو سنیارٹی آئین اور قانون کے مطابق دی گئی ہے جبکہ اس دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بعض افسران کو خلاف ضابطہ سنیارٹی دی گئی ہے جس سے دوسروں کے حقوق متاثر ہوئے ہیں۔
بہتر ہو گا کہ اس حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کیا جائے اور اس کی چھان بین کے بعد فیصلہ کیا جائے۔ جس پر عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کرتے ہوئے افسران کی سنیارٹی اور کیڈر سے متعلق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے پندرہ سالہ ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ ترقی اور دیگر معاملات پر آئینی اور قانونی موقف جاننے کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان اور چاروں ایڈووکیٹس جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.