سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے نئے مرحلے کا آغاز
پیر 11 جنوری 2016 12:32
سکھر ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) رواں سال کیلئے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی سمیت مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا، 14 جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم مرض کے خاتمے کے عزم کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔ ضلع سکھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے 2 لاکھ 84 ہزار 148 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ہدف کے حصول کیلئے 675 موبائل ٹیمیں، 74 فکسڈ ٹیمیں اور 43 ٹرانزٹ پوائنٹس ترتیب دیئے گئے ہیں۔
ضلع خیرپور میں دوران مہم 4 لاکھ 39 ہزار 463 بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جنہیں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اس مقصد کیلئے 893 موبائل ٹیمیں، 136 فکسڈ ٹیمیں، 61 ٹرانزٹ پوائنٹ اور مہم کے دوران 2043 پولیو ورکرز اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جو اہلکار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا ان کو معطل کرکے ان کی تنخواہیں بند کی جائیں گی۔
ضلع گھوٹکی میں 14 جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران ضلع کے 3 لاکھ 48 ہزار 558 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے مقررہ ہدف کیلئے 859 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے معصوم بچوں کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ بنائیں کیوں کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لئے مفلوج بنا دیتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.