لسٹ اے کرکٹ ،سلمان بٹ پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین سنچری میکر بن گئے
ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2016 16:46
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) 5سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے آتے ساتھ ہی لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین سنچری میکر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔
(جاری ہے)
سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر 31سالہ سلمان بٹ نے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا کے خلاف اپنے 150ویں لسٹ اے کیریئر کی 20ویں سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی وہ قومی ٹیم کے کامیاب ترین اوپننگ بلے باز سعید انور(میچز 325، سنچریاں 26) کے بعد زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے ملکی کھلاڑی بن گئے ، ان سے پہلے یہ ریکارڈ ایشین بریڈمین ظہیر عباس کے پاس تھا جنہو ں نے 323لسٹ اے میچز میں 19سنچریا ں سکور کیں تھیں ۔
اس فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الہی 18سنچریوں کے ساتھ تیسرے ، محمد حفیظ اور اعجاز احمد 16،16سنچریوں کے ہمراہ مشترکہ طور پر چوتھے جب کہ 3سابق کپتان شعیب ملک ، رمیز راجہ اور محمد یوسف 15،15سنچریوں کے ہمراہ مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.