ایف بی آرتاجروں کے کاروباری مراکرز پر چھاپے مار کر ساکھ خراب کرنے کے بجائے سرحدوں پر چیکنگ کا نظام بہتر کرے ‘راجہ عدیل اشفاق
چھاپے مارنے اور تاجروں کو پریشان کرنے کی روش جاری رہی تو تاجر احتجاجاً کاروبار بند کردینگے جس سے لوگ بیروزگار ہونگے
پیر 11 جنوری 2016 17:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن راجہ عدیل اشفاق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ صنعتکاروں اور تاجروں کے کاروباری مقامات پر چھاپے مار کر اْن کی ساکھ خراب اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کے بجائے سرحدوں پر چیکنگ کا نظام بہتر کرے تاکہ ملک میں سمگلنگ ممکن ہی نہ ہو، موجودہ حالات میں حکومت اور تاجروں کے درمیان بہترین تعلقات کی ضرورت ہے لیکن ایف بی آر کے چھاپے صورتحال خراب کررہے ہیں۔
ایک بیان میں راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ اگر چھاپے مارنے اور تاجروں کو پریشان کرنے کی روش جاری رہی تو تاجر احتجاجاً کاروبار بند کردیں گے جس سے لوگ بے روزگار ہونگے اور خود ایف بی آر کا ریونیو بہت کم ہوجائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے معاشی مسائل ختم کرنے کے لیے بہت جدوجہد کررہی ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے تاجروں کا تعاون بہت ضروری ہے لیکن بیوروکریسی کو اس کا کوئی احساس نہیں اور وہ حکومت و تاجروں کے درمیان تعلقات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ تاجر برادری جذبہ حْب الوطنی سے سرشار ہے اور حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے تاجروں کو بلاوجہ پریشانیوں میں مبتلا نہ کیا جائے۔ راجہ عدیل اشفاق نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی کہ وہ تاجروں کی مشکلات کا نوٹس لیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو چھاپے مار کر تاجروں کو پریشان کرنے سے منع کریں بصورت دیگر تاجروں کے لیے کاروبار جاری رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.