چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے معاملے کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا ، ایک ماہ میں رپورٹ طلب
سی ڈی اے پراؤیٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گا، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی یقین دہانی
پیر 11 جنوری 2016 21:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے معاملے کو قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے حوالے کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے ایوان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی ڈی اے پراؤیٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گا۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان اسلام آباد میں کو آپریٹو سوسائٹیوں کے امور بالخصوص انکی جانب سے منصوبہ بندی اور کمیونٹی سروسز کیلئے اراضی کی تخصیص کے معاملے میں کی گئی خلاف ورزیوں پر بحث کرے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پراؤیٹ سوساٹیاں سکول کالج ہسپتال کمیونٹی ویلفیئر اور قبرستانوں کیلئے جگہ مختص نہیں کرتی نقشے میں ہوتی ہیں لیکن بعد میں انہیں کمرشل کر دیا جاتا ہے بے شمار ہاؤسنگ سوسائٹیاں غیر قانونی ہیں لوگوں کو دھوکہ دے کر پیسے بٹورے جاتے ہیں تین سال کا کہہ کر 12-12 سال ڈویلپمنٹ نہیں کرتے اخبارات میں اشتہار دے کر بکنگ شروع کر دیتے ہیں این او سی کے بغیر ہی سوسائٹیاں بنائی جاتی ہیں اور متعلقہ حکام خاموش رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.