اگر عامر کو دوسرا موقع مل سکتا ہے تو پھر آصف اور سلمان سے بھی مختلف رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے،وقار یونس
منگل 12 جنوری 2016 19:27
آکلینڈ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محمد عامر کو دوسرا موقع مل سکتا ہے تو پھر ان دونوں سے بھی مختلف رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے،سینئر بلے بازوں یونس خان اور مصباح الحق کو رواں سال دورہ انگلینڈ اور دوسرہ آسٹریلیا تک اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہیے ۔
ایک انٹر ویو میں وقار یونس نے کہا کہ اگر سلمان بٹ اور محمد آصف ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو پھر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع کیوں نہیں دیا جا سکتا؟ تینوں کھلاڑیوں نے ایک جیسی غلطی کی اور ایک ہی طرح کی سزا کے عمل سے گزرے تو پھر ان سے الگ رویہ کیوں اختیار کیا جائے۔آفریدی کے بیان کے حوالے سے وقار نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ آفریدی کیا سوچتے ہیں، شاید ان کے پاس اپنی کچھ وجوہات ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سلمان اور آصف عامر کی طرح دوسرے موقع کے مستحق ہیں اور اگر وہ فارم اور فٹنس ثابت کر دیتے ہیں تو پھر ان کی سلیکشن پر غور کیوں نہیں کیا جاسکتا؟۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.