Live Updates

عمران خان کی جانب سے ایبٹ آباد کی رہائشی خاتون کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،مغوی کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں

منگل 12 جنوری 2016 22:57

ایبٹ آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایبٹ آباد کی رہائشی خاتون کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد ایبٹ آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،مغوی کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران اپنی دھائی لانے والی خاتون کے واقعے کے بعد ایبٹ آباد پولیس حرکت میں آگئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تھانہ ایبٹ آباد سٹی کے ایس ایچ او محمد پرویز نے بتایا کہ لڑکے کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ روزنامچے میں درج ہے ۔ تاہم ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔ لڑکا علی احمد خود اپنی مرضی سے گھر سے بھاگا ہے اوراس کے والد نور محمد نے درخواست میں خود کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گیا ہے تاہم اس کی تلاش میں ہماری مدد کریں جن اغواء کاروں سے انہوں نے پوچھا ہے ان میں سے کسی کے پاس بچے نہیں اور نہ ہی ان کے کوئی مطالبات ہیں ۔ ایس ایچ او پرویز نے کہا کہ ہم بچے کی تلاش تیز کر رہے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات