آفریدی کی باتوں کا برا نہیں مانتا ، میں ، آصف کار کر دگی کی بنا پر ٹیم میں واپس آئینگے سلمان بٹ
بدھ 13 جنوری 2016 13:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستانی سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں کا برا نہیں مناتا۔ میں اور آصف اپنی کارکردگی کی بنا پر ٹیم میں واپس آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے دو میچوں میں اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ مجھ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور میں اللہ کی رحمت سے پر امید ہوں کہ جلد ٹیم میں آوں گا۔
انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا نہ ان کی باتوں کا برا منایا۔ اسپاٹ فکسنگ ہی میں سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا میرے لیے چیلنج کی مانند ہے، 100 فیصد فٹ ہوں۔ ابھی سیزن کا آغاز ہے، وکٹوں کی مناسبت سے کارکردگی بہتر سے بہتر ہوتی چلی جائے گی، انھوں نے کہا کہ میں تواتر کے ساتھ پریکٹس کر رہا ہوں، ایک سوال پرآصف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیئرمین پی سی بی کی جانب سے مثبت بیانات سے مجھے حوصلہ ملا ہے، محمد عامر کی طرح بہتربولنگ کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.