میسی اور وسیم کے اشتہارنے دھوم مچادی
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور فٹبالر میسی نے ایک ساتھ چپس کے اشتہار میں کام کر کے مداحوں کے دل جیت لئے
بدھ 13 جنوری 2016 16:13
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم اور ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے اشتہار میں ایک ساتھ کام کرکے دھوم مچادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور فٹبالر میسی نے ایک ساتھ چپس کے اشتہار میں کام کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔
(جاری ہے)
اشتہار میں میسی چپس کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، اچانک انہیں ایک مصور اپنے پاس بلاکر ان کی تصویر بنانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جس پر میسی ہاں کردیتے ہیں کہ اچانک مصور میسی کی نظر بچا کر پیکٹ میں سے چپس نکال کر کھا لیتا ہے۔
میسی سے یہ بات چھپی نہیں رہتی اب یہاں پر اشتہار کا دلچسپ حصہ شروع ہوتا ہے جب اسی چپس کے پیکٹ کے ساتھ وسیم اکرم آتے ہیں اور میسی ان کی تصویر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔اشتہار کافی دلچسپ ہے اور میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں بہت مقبول ہورہا ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.