کوہاٹ ،سیکورٹی فورسزاورپولیس کی کاروائیاں،25مشتبہ افراد گرفتار
بدھ 13 جنوری 2016 21:01
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء )کوہاٹ کے نواحی علاقہ سلیمان تالاب میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 25مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے بدھ کی صبح کوہاٹ شہر کے جنوب میں واقع نواحی گاؤں سلیمان تاب کا اچانک محاصرہ کر لیا اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹ تلاشی اور آپریشن کی کاروائی میں مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے گئے۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 25مشتبہ افرا کو حراست میں لیکر چھان بین کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔علاقائی سرچ آپریشن کی کاروائی میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور ان مقامات کی مکمل تلاشی عمل میں لائی گئی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک کوہاٹ شہر اور مختلف مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کی متعدد کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں جسمیں درجنوں مشکوک افراد کو گرفتاکرکے اہم کامیابیاں حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مربوط حکمت عملی اور مشترکہ آپریشن کی کاروائیوں کی بدولت مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے مطلوبہ اہداف کا حصول مزیدنتیجہ خیز بنایا جارہا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.