غریب خوراک و علاج کو ترس گئے ،اراکین پارلیمنٹ نے علاج پر کروڑوں روپے اڑا دیئے
جمعرات 14 جنوری 2016 16:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) ملک میں غریب خوراک و علاج کو ترس گئے ،اراکین پارلیمنٹ نے علاج پر کروڑوں روپے بیرون ملک اڑا دیئے ، سب سے زیادہ خرچہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کے علاج معالجہ پر51ہزار برطانوی پاؤنڈ آیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں روزانہ متعدد افراد علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے اور غذائی قلت کے باعث مر رہے ہیں جس کی مثال حال ہی میں تھرپاکر میں غذائیت کی کمی اور علاج معالجے کیلئے مناسب ادویات نہ ہونے کے باعث لقمہ اجل بن گئے ہیں مگر ہمارے اراکین پارلیمنٹ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروڑوں روپے اپنے علاج معالجے کی مد میں کھا گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ خان نے علاج کے لئے 51ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم خرچ کی گئی جو کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے مقابلے میں زیادہ خرچ ہے ،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر جب قاتلانہ حملہ ہوا تو ان کے برطانیہ میں علاج کے لئے 46 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ، مخدوم شہاب الدین کے امریکہ میں بخار کے علاج کے لئے 1565 امریکی ڈالر ، حاجی عدیل کے لئے برطانیہ میں علاج کیلئے 30ہزار امریکی ڈالر ، الیاس بلور کے لئے 4لاکھ23ہزار روپے جاری کیے گئے تھے جو ہوا میں اڑا دیئے گئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.