حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے،احمد حسان
جمعرات 14 جنوری 2016 18:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والے یوسی ناظم خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی عوام نے وزیراعظم میاں نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے ۔ اب ہمیں لاہور کے عوام کو ڈیلیور کرنا وگا اور عوام کو درپیش مسائل احسن طریقہ سے حل کرنے ہونگے۔
لاہور کے نومنتخب یوسی چیئرمین اور نائب چیئرمینوں کی حلف برادری کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ حسان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ لاہور کا لاوڈ میئر کون ہوگا اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ تاہم یہ زمہ داری جس پر بھی عائد کی گئی اس کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنے قیام کے بعد لاہور میں جاری منصوبے صاف اور شفاف طریقہ سے وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔
شہر میں ہیلتھ اور تعلیم کے شعبوں کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام کے بعد شہر میں ماڈل کلینکس اور ماڈل سکولز بنائے جائیں گے۔ تعلیم اور صحت پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ایوان کو مضبوط بنایا جائے گا۔ یوسی چیئرمینوں کو ہدف دیئے جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون میں راستہ دیا گیا ہے کہ یوسی چیئرمینوں ، وائس چیئرمین کونسلروں کو اعزازیہ دیا جائے تاہم اس بات کا فیصلہ بلدیہ عظمیٰ لاہور کا ایوان کرے گا۔(عزیز ملک)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.