سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کی ملازمین کی بحالی کے خلاف دائر نظر ثانی درخواستیں زائد المعیاد قرار دیکر خارج کردیں
جمعرات 14 جنوری 2016 20:00
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کی جانب سے ملازمین کی بحالی کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں زائد المعیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہیں ۔
(جاری ہے)
دو رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ اداروں اور ملازمین کی ملی بھگت ہوتی ہے اس لئے درخواستیں جان بوجھ کر دیر سے دائر کی جاتی ہیں عدالت یہاں ریلوے کی وکیل نہیں ہے اور نہ ہی اس کو سپورٹ کرنے کیلئے بیٹھی ہے درخواستیں زائد المعیاد ہونگی تو کیسے ریلیف دینگے ہمارا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے زائد المعیاد درخواستوں کے حوالے سے الگ سے کوئی درخواست بھی نہیں دی گئی ۔
انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں اس دوران ملازمین کے وکیل رائے احمد نواز کھرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستوں کے زائد المعیاد ہونے کے حوالے سے انہیں خبر نہیں تھی انہیں وقت دیا جائے تاکہ وہ الگ سے درخواستیں دائر کرسکیں اس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ آپ کو پتہ ہونے کے باوجود بھی آپ نے درخواست نہیں دی اور درخواستیں خارج کردیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.