سٹی ٹریفک پولیس شہر میں ترقیاتی کاموں اور دیگر اہم مواقع پر شہریوں کی مدد،راہنمائی کیلئے کوشاں ہے‘ ایس پی سٹی ٹریفک
جمعہ 15 جنوری 2016 14:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہر میں ترقیاتی کاموں ،اورنج لائن ٹرین اور دیگر اہم مواقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے شب وروز کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے پولیس عوام دوستی ،شہریوں کی مدد،سہولت اور راہنمائی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی اور قوانین کی بالا دستی کیلئے بھی ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لارہی ہے۔
انہوں نے وارڈنز کو کہا کہ محنت اور لگن سے ڈیوٹی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے جبکہ دوران ڈیوٹی شہریوں کی خدمت اور مدد کو بھی اپنا شعار بنائیں۔آصف صدیق نے کہا کہ وارڈنزکو روزانہ کی بنیاد پر بریف کیا جاتا ہے کہ وہ دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے نرمی سے پیش آئیں اور سڑکوں پر ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے تیار رہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ دوران سفر سٹی ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔ایس پی سٹی نے کہا کہ شہریوں سے نارواء سلوک کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،شہری کسی بھی شکایت یا تجویز کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.