گمبٹ ، ڈاؤ اور ایس آئی یو ٹی میں جگر کی پیوند کاری شروع کی جارہی ہے، جام مہتاب حسین ڈھر
جمعہ 15 جنوری 2016 16:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز میں 21جنوری سے جگر کی پیوند کاری شروع کر دی جائے گی ۔ جبکہ ڈاؤ اور ایس آئی یو ٹی میں اگلے ماہ سے جگر کی پیوند کاری شروع ہو جائے گی ۔ علاوہ ازیں رواں مالی سال میں نیپا چورنگی ہسپتال میں 100بستروں کا اسپتال فعال ہوجائے گا اور اس میں او پی ڈی، بچوں کا وارڈ ، گائنی وارڈ ، آرتھو پیڈک وارڈ اور سرجری وارڈ شروع کر دئے جائیں گے ۔
یہ بات آج انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات کے پیش نظر ایس آئی یو ٹی کی تما م ضروریات کو بروقت پورا کردیا جاتا ہے۔این آئی سی ایچ پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے کے لئے جاپان کے تعاون سے نیو کراچی میں بچوں کے اسپتال کو انڈس کی معاونت سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
سول اسپتال کراچی سمیت میٹرو پولیٹن سٹی کے تمام سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ تھر میں 85فیصد بچوں کو ویکسین کی سہولت میسر ہے اور اس حقیقت کو یو ایس ایڈ نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر سول اسپتال کا شمار ایشیاء کے بڑے ٹراماسینٹرز میں سے ہے اور اس کے فعا ل ہوتے ہی ہزاروں مریضوں کو استفادہ ہوگا اور پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر طبی عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔ سیکڑوں ڈاکٹرز کو طویل غیر حاضری کے باعث بر طرف کردیا گیا ہے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے بد عنوان عملے کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بہت مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.