اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیلئے پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، چوہدری محمد افضل
ویزوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر، ایسوسی ایشن کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے، پریس کانفرنس
جمعہ 15 جنوری 2016 21:10
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے چیئرمین چوہدری محمد افضل نے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیلئے پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویزوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر ہماری ایسوسی ایشن کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے۔
جمعہ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پروموٹرز کی وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہوا ہے جس کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنی جانب سے ایسے پروموٹرزکیخلاف مہم چلائے گی، غیر رجسٹرڈ پروموٹرز کی آڑ میں ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کو تنگ نہیں کیا جانا چاہئے۔(جاری ہے)
بغیر دستاویزات اور بغیر تصدیق کے جانے والے کسی بھی شخص کو ایسوسی ایشن کی طرف سے بیرون ملک نہیں بھجوایا گیا اور حال ہی میں ڈی پورٹ ہونے والے کسی بھی شخص کا تعلق ہماری ایسوسی ایشن کے ساتھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم محمد نوازشریف سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ضمن میں پالیسی بنائی جائے اور قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے اور قیمتی ترسیلات زر ملک میں لانے میں معاون پروموٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چوہدری افضل نے کہا کہ قطر میں جلد نئے سیکٹرز کا آغاز ہونے والا ہے جہاں پاکستانی افرادی قوت کی بے پناہ ضرورت ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز اور دیگر شعبوں کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پروموٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.