انتہاء پسند اسرائیلی وزیراعظم نے مساجد میں اذانوں پر پابندی کی راہ ہموار کرنے کیلئے اذانوں ، مساجد کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا
فلسطینی مساجد میں اذانیں شور وغوغاء ، شہریوں کے آرام وسکون میں خلل پیدا کرتی ہیں، کسی صورت قابل قبول نہیں، بنجمن نیتن یاہو
ہفتہ 16 جنوری 2016 12:01
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) انتہاء پسند اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطین کی مساجد میں اذانوں پر پابندی کی راہ ہموارکرنے کیلئے اذانوں اور مساجد کیخلاف زہراگلنا شروع کردیا۔بنجمن نیتن یاھو نے حکمران جماعت’لیکوڈ‘ کے پارلیمانی بلاک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں چپے چپے پر موجود مساجد اور وہاں سے بلند ہونیوالی اذانیں شوروغوغا ، یہودی شہریوں کے آرام وسکون میں خلل کا باعث بن رہی ہیں۔
نیتن یاھو نے کہا کہ فلسطینی عرب آبادی والے علاقے ریاستی قانون پرعملدرآمد نہیں کرتے، وہ دھڑا دھڑ مسجدیں بنانے کیساتھ لاوٴڈ سپیکروں کے ذریعے اذان دینے پر مصر ہیں جس کے نتیجے میں یہودی شہریوں کے آرام و سکون میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینیوں کی خانگی اور عایلی روایات کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ فلسطینی آبادیوں میں شادیوں سے متعلق قوانین کی بھی کوئی ریاعت نہیں رکھی جاتی۔
مساجد کیخلاف زہر افشانی کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ کسی مذہبی گروپ کو دوسروں کی زندگیوں کو خلل میں ڈالنے کا کوئی جواز نہیں۔ فلسطینیوں کی مساجد سے گونجنے والی اذان کی اوازیں یہودیوں کے سکون میں خلل پیدا کرتی ہیں، جسے کسی صورت میں قابل قبول قرار نہیں دیا جاسکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.