پاکستان کو ملنے والے 2 جونیئر آئی ٹی ایف ایونٹس کی میزبانی اب بھارت کرے گا
ہفتہ 16 جنوری 2016 12:51
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان کو ملنے والے 2 جونیئر آئی ٹی ایف ایونٹس کی میزبانی اب بھارت کرے گا، انڈین ٹینس فیڈریشن کے مطابق دونوں ہی ٹورنامنٹس پاکستان میں ہونا تھے لیکن میزبان فیڈریشن نے ہم سے مدد اور مقابلوں کو نئی دہلی میں کرانے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔بھارتی ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبر ہیرونموئے چٹرجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں رواں سال2بڑے جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس ہوں گے۔
نئی دہلی میں جولائی یا اگست کے مہینے میں ہونے والے دونوں ایونٹس کی میزبانی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو دی تھی لیکن پڑوسی فیڈریشن نے ہم سے درخواست کی کہ ہم انعقادکرائیں، ہم نے متفقہ طور پر اس درخواست کو قبول کرلیا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ لوگ پاکستان جاتے ہوئے خوفزدہ ہیں، مقابلوں کے بھارت میں انعقاد سے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔
چٹرجی نے کہاہ ٹورنامنٹس میں پاکستانی نوجوان کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، پڑوسی ملک میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے امید ہے کہ وہ بھارت آکر انٹرنیشنل کیخلاف کھیل کر کافی کچھ سیکھیں گے جو مستقبل میں ان کے کام آئیگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نئی دہلی میں بہترین ماحول فراہم کریں ، اس اقدام سے دونوں ملکوں کے مابین دوستی کا رشتہ بھی پروان چڑھے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.