رینجرز جنوبی پنجاب کی بجائے لاہور سے آپریشن شروع کرے،ڈاکٹر حسن محی الدین
شہدا ئے ماڈل ٹاؤن کے خون کا ایک ایک قطرہ ایک ایک قاتل کے گلے کا پھندا ثابت ہو گا جنوبی پنجاب میں ظالم نظام کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے آیا ہوں، ملتان ائیر پورٹ پر گفتگو
ہفتہ 16 جنوری 2016 21:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کی وہ بد ترین مثال ہے جسکے سامنے انسانیت شرمندہ ہے۔حکمران سن لیں شہدا کا خون رنگ لائے گا ۔شہیدوں کے خون کا قطرہ قطرہ حکمرانوں کو انکے انجام بد تک پہنچائے گا ۔
انصاف کیلئے ہر حد تک جائینگے ،معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ لیں گے ،قانون کے مطابق قصاص ہو گا۔شہیدوں کا خون حکمرانوں کے ظلم و بربریت کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا ،رینجرز کو جنوبی پنجاب کی بجائے لاہور سے آپریشن شروع کرنا چاہیے ،جہاں 14 بے گناہ انسانوں کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے دورے کے سلسلے میں ملتان ائیر پورٹ پر جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی ،ڈاکٹر زبیر،قاضی فیض الاسلام اور عارف رضوی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.