عمران خان کا خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی تحریک کے جائزے کیلئے ہری پور ضلع میں شجر کاری مقام کا دورہ
پودوں کی افزائش و نگہداشت کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار
ہفتہ 16 جنوری 2016 22:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی تحریک کے جائزے کیلئے ضلع ہری پور کے نواح میں شجر کاری مقام کا دورہ کیا اور پودوں کی افزائش و نگہداشت کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مکھنیال کے مقام پر صوبائی حکومت کی جانب سے اگائے گئے پودوں کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بلین ٹری سونامی کے ذریعے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تغیر کے خطرناک اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے بھرپور اور متحرک کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔
پنجاب میں جہاں حکومت انسانوں کی تعمیرو ترقی پر وسائل خرچ کرنے کی بجائے میٹرواور اورنج ٹرین جیسے غیر منافع بخش منصوبوں میں قومی وسائل جھونک رہی ہے، کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنایا ہے اور وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرنے کی بجائے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.