Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت " بلین ٹری سونامی" شجرکاری منصوبے کے تحت ایک سال میں اب تک ساڑھے گیارہ کروڑ نئے پودے لگا چکی ہے ، آئندہ مارچ تک 25 کروڑ پودوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا جس کے لئے نجی شعبے کی 4285 اور سرکاری شعبے کی 312 نرسریوں میں مزید30 کروڑ پودے تیار کرلئے گئے ہیں

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بلین ٹری سونامی منصوبے پر عمل درآمد بارے بریفنگ

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:01

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) خیبرپختونخوا حکومت " بلین ٹری سونامی" شجرکاری منصوبے کے تحت ایک سال میں اب تک ساڑھے گیارہ کروڑ نئے پودے لگا چکی ہے جبکہ آئندہ مارچ تک 25 کروڑ پودوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا جس کے لئے نجی شعبے کی 4285 اور سرکاری شعبے کی 312 نرسریوں میں مزید30 کروڑ پودے تیار کرلئے گئے ہیں اور گزشتہ سال منصوبے کے تحت ہدف سے بھی زیادہ پودے لگائے گئے ہیں جبکہ کامیاب پودوں کی شرح 86 فیصد رہی ہے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لئے 9826 ملین روپے کے پی سی ون کی منظوری بھی دے دی گئی ہے یہ حقائق ہفتہ کے روز ضلع ہری پور کے دور افتادہ پہاڑی مقام مکھنیال میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بلین ٹری سونامی منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفینگ میں بتائے گئے عمران خان اور پرویز خٹک نے مکھنیال کے پہاڑوں میں شجرکاری کا جائزہ لینے کیلئے علاقے کاد ورہ کیا سیکرٹری ماحولیات و جنگلی حیات سید نذر حسین شاہ اور ورلڈوائلڈ لائف (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے نمائندوں نے منصوبے کے اہداف اور مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ دی صوبائی کابینہ کے ارکان محمد عاطف خان، مشتاق احمد غنی، اشتیاق ارمڑ ، چیف سیکرٹری امجد علی خان، پی ٹی آئی کے رہنما یوسف ایوب خان، کمشنر و ڈی آئی جی ہزارہ، منصوبے کے کنسلٹنٹ امین اسلم اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام نے منصوبے کی مانیٹرنگ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ صوبے کے 28 فارسٹ اور 10 واٹر شیڈڈویژنوں میں منصوبے کے تحت اب تک کی گئی شجرکاری میں 82 فیصد پودے کامیاب رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ ماحولیات کے علاوہ مقامی آبادیوں کے ذریعے ان کی نگہداشت اور نگہبانی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات اب تک اپنے ہدف سے کہیں زیادہ پودے لگا چکا ہے انہوں نے صوبے میں ایک ارب درخت اُگانے ، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کیلئے صوبائی حکومت کے عزم اور سنجیدہ اقدامات کو سراہتے ہوئے اس طرح کے منصوبے ملک کے دیگر صوبوں میں بھی شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا منصوبے کے کنسلٹنٹ امین اسلم ملک نے اس موقع پر بتایا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کی کامیابی کو گلوبل فارن فارسٹ ریجن نے بھی باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا ہے اور اس حوالے سے صوبہ خیبرپختونخوا کو اُن چھ عالمی علاقون میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں جنگلات کے فروغ کے لئے غیر معمولی اور سنجیدہ اقدامات شامل کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کی بنیاد پر صوبہ خیبرپختونخوا کے لئے بین الااقوامی ہائیڈرو کاربن کوٹہ کے حصول کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مکھنیال میں چیڑ کے پودوں کی نئی شجرکاری کا معائنہ بھی کیا اور کامیاب شجرکاری پر فارسٹ ریجن III اور مقامی آباد کی کوششوں کو سراہا انہوں نے علاقے کے ایک نگہبان(رضا کار فارسٹ گارڈ)کے بیٹے سے بھی ملاقات کی جسے ٹمبر مافیا نے درخت کاٹنے سے منع کرنے پر قتل کر دیا تھا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مقتول نگہبان کے ورثاء کے لئے مالی معاوضے کا اعلان کیا اُنہوں نے منصوبے کو کامیاب بنانے والے محکمہ ماحولیات کے افسروں اور اہلکاروں کے لئے خصوصی بونس کی یقین دہانی بھی کرائی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک، مشیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ ، سیکرٹری ماحولیات نذر حسین شاہ اور محکمہ کے دیگر ملازمین کی کاؤشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ہدف سے زیادہ شجرکاری پر مبارکباد دی عمران خان اور پرویز خٹک نے اس موقع پر نایاب نسل کے عقابوں کو بھی آزاد کیا جو سمگلنگ کی ناکام کوشش کے دوران برآمد کئے گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :