ژوب،صوبائی سیکرٹری مالیات جے یو آئی حاجی محمدحسن شیرانی کا جمعیت نظریاتی کی مرکزی مجلس شوری کے انضمام کے فیصلے کاخیرمقدم

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:06

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی محمدحسن شیرانی نے جمعیت نظریاتی کی مرکزی مجلس شوری کے انضمام کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نظریاتی کے ساتھی ہمارے پرانے دوست اورجماعتی ساتھی ہیں جنہوں نے ماضی میں جمعیت کی فعالیت اوراسلام کی سربلندی کے لئے گرانقدرخدمات انجام دیئے تھے انہیں اس فیصلے پرمبارکباداورخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کوخوش آمدیدکہتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت ضلع شیرانی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں مولوی احمدحریفال،مولوی سردارمحمد،حفیظ اﷲ سمیت دیگرموجودتھے،اجلاس میں جمعیت کی فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے،حاجی محمدحسن شیرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دورمیں علماء کرام کے اتحادکی اشدضرورت ہے سیکولرجماعتوں کامقابلہ اتحادکے ذریعے کیاجاسکتاہے ہم اپنے پرانے مخلص ساتھیوں کی آمدپرمسرت کااظہارکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کی اقتصادی راہداری کی اے پی سی میں تحفظات پر متفقہ سفارشات مرتب کیں ہیں جس کی طرف حکومت کو متوجہ ہو نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس منصبوے کو ملک اور خطے کی ترقی کیلئے بہت اہم سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دے گی اور اس منصوبے کے خلاف ہر سازش کو نا کام بنا ئے گی انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہدری منصوبے سے صرف پا کستان کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فوائد حاصل ہوں گے

متعلقہ عنوان :