پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ ‘بھارت کاپاکستان کے ساتھ سرحد پر لیزروال قائم کرنے کا فیصلہ
اتوار 17 جنوری 2016 14:25
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) بھارت نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کو جواز بنا کر پاکستان کے ساتھ سرحد پر لیزروال قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت داخلہ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لیزوروال پاک بھارت سرحد کے 40سے زائد مقامات پر لگائی جائینگی۔
(جاری ہے)
کہا گیا ہے کہ پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب کے درمیان واقع سرحد پر لیزر وال ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی تاکہ پاکستان کی جانب سے کوئی دہشتگرد گروپ انٹرنیشنل سرحد کو عبور نہ کر سکے اور ایسے واقعات کو ختم کیا جا سکے۔
ابھی 40مقامات میں سے صرف 5سے 6مقامات ایسے ہیں جہاں لیزر وال کی بدولت سرحدی نگرانی کی جا رہی ہے۔دریاؤں میں لیزروال کی خلاف ورزی کی صورت اونچی آواز میں سائرن بجنے لگتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف )نے نہ صرف پاکستانی پنجاب کی سرحد کے ساتھ بھارتی سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی ہے بلکہ کشتیوں کے ذریعے پٹرولنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیزر وال ایک ایسا نظام ہے جس کے تحت لیزر وال اور ڈٹیکٹر کے درمیان سے کوئی گزرے تو سائرن بجنا شروع ہو جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.