پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عابد غازی انتقال کر گئے
اتوار 17 جنوری 2016 14:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عابد غازی طویل علالت کے بعد کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے 5 سال تک قومی ٹیم کی قیادت کی۔ عابد غازی 81 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔
(جاری ہے)
مرحوم نے 1967ء سے 1972ء تک قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ برصغیر پاک و ہند کی معروف ٹیم ڈھاکہ محمڈن کی بھی نمائندگی کی جبکہ ایک سال کے لئے کولکتہ محمڈن کی جانب سے لیگ میں بھی حصہ لیا۔
سقوط ڈھاکہ کے وقت مرحوم عابد غازی اور ان کے چھوٹے بھائی موسیٰ غازی کو انڈین آرمی نے گرفتار کر کے جنگی قیدی بنا لیا تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد کیماڑی میں ادا کی گئی اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔مرحوم نے بیوہ اور 2 صاحبزادے سوگوار چھوڑے ہیں۔ جبکہ ان کے چھوٹے بھائی موسیٰ غازی نے بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا۔ موسیٰ غازی کا 15 سال قبل انتقال ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.