جرمنی کے میسوط اوزل سال کے بہترین کھلاڑی قرار
اتوار 17 جنوری 2016 14:46
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) فٹ بال کی عالمی چمپیئن جرمنی کے مسلمان کھلاڑی میسوط اوزل کو سال 2015 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جرمنی کے سال کے بہترین کھلاڑی کے لیے 27 سالہ میسوط اوزل کا مقابلہ مشہور اسٹرائیکر تھامس مولر سے تھا تاہم مداحوں نے میسوط اوزل کو 45.9 فی صد ووٹ دے کر کامیاب کر دیا، مولر کو 15.9 فی صد نے بہترین کھلاڑی کا ووٹ دیا جبکہ 13.6 فی صد مداحوں نے جوناس ہیکٹر کو جرمنی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
میسوط اوزل نے گزشتہ پورے سال میں جرمنی کے لیے 8 میچ کھیلے اور 8 گول کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اپنے کلب آرسنل کے لیے انھوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 اہم گول کرنے میں مدد فراہم کی۔ میسوط اوزل اس سے قبل 3 دفعہ جرمنی کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں، گزشتہ سال ٹونی کروز کو جرمنی کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.