میٹرو بسوں میں جیب کتروں سے محفوظ رہنے کے لیے آڈیو پیغامات ‘ہر دو منٹ کے بعد پیغام سنایا جاتا ہے
اتوار 17 جنوری 2016 19:21
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17جنوری۔2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر میٹرو بس اتھارٹی کے حکام نے راولپنڈی اسلا م آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بسوں میں جیب کتروں سے محفوظ رہنے کے لیے آڈیو پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ہر دو منٹ کے بعد یہ پیغام دوبارہ سنایا جاتا ہے جسکا مقصد مسافروں کو محتاط کر نا ہے ۔
(جاری ہے)
راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بسوں کے خواتین اور مردوں کے کمپاؤنڈ میں دوران سفر جیت کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرو بس اتھارٹی کے حکام کی ہدایات پر راولپنڈی میٹرو بسوں میں بھی آڈیو پیغامات چلانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
اگلے سٹاپ سے آگاہی کے آڈیو پیغام کے بعد تمام مسافروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے سامان کی خود حفاظت کریں اور جیت کتروں سے محفوظ رہیں، پیغامات ہر دو منٹ کے بعد چلائے جارہے ہیں جس کا مقصد مسافروں کو جیت کتروں سے محفوظ رکھنے کے لیے محتاط کرنا ہے ۔شہریوں نے میٹرو بس اتھارٹی کی جانب سے جیت کتروں کیخلاف اس مہم کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ پلیٹ فارم پر بھی ایسے پیغامات چلائے جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.