ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 26 اپریل 2024 15:00

ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2024ء) ملائشیائی حکام نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دو بیٹوں کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔

ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں تقریبا ً100سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پنامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔

مہاتیر محمد نے منصب وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا

ملائشیا کے سابق وزیراعظم محی الدین پر بدعنوانی کے الزامات

چیف کمشنر اعظم باقی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہاتیر محمد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا، ’’میں اس بات کی تصدیق کرنا چاہوں گا کہ مہاتیر بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ تحقیقات ان کے دو بیٹوں مرجان اور مخزنی کی تحقیقات کے بعد ہورہی ہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ان کے دو بیٹوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کا اعلان کریں۔

سیاسی انتقام؟

اٹھانوے سالہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو سن 2022 میں '' اونچے درجے کی بدعنوانی‘‘ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔

ملائیشیا کے سابق نائب وزیر اعظم انور ابراہیم رہا

ملائشیائی اراکین پارلیمان کی کرپشن سے بچنے کی تربیت

انور، جو 1990ء کی دہائی میں جیل جانے سے پہلے مہاتیرکے نائب کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کے بہانے کرپشن کو ان کے خلاف استعمال کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے اور یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ وہ قانونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات اعلیٰ سطح پر بدعنوانی سے نمٹنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

مہاتیر محمد کے ایک معاون نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا،''مہاتیر محمد کے خلاف اب تک کوئی باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کوئی تفتیش ہورہی ہے۔‘‘

ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے پنامہ پیپرز میں لوگوں کا نام آنے کے بعد اگست 2022ء میں اپنی تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

پنامہ پیپرز نے انکشاف کیا تھا کہ دنیا بھر میں امیر اور طاقت ور شخصیات نے کس طرح ٹیکس چوری کی۔

کمیشن نے فروری میں سابق وزیر خزانہ اور مہاتیر محمد کے اتحادی دائم زین الدین اور ان کی اہلیہ پر اثاثے ظاہر کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا تھا۔

ج ا/ ک م (اے ایف پی، روئٹرز)