کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ

2024 میں بھی ویسے ہی الیکشن ہوئے ہیں جیسے پاکستان میں ہوتے آئے ہیں،لیگی رہنما کاانٹرویو

جمعہ 26 اپریل 2024 14:47

کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 2024 میں بھی ویسے ہی الیکشن ہوئے ہیں جیسے پاکستان میں ہوتے آئے ہیں، 2018 میں پی ٹی آئی کاندھوں پر بیٹھ کر آئی تو کوئی اعتراض نہیں تھا، کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کے لیے تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کاندھوں پر بیٹھ کر آئی تو کوئی اعتراض نہیں تھا، اب 2024 میں مسلم لیگ(ن) آگئی ہے۔

انتخابات کی شفافیت سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ہر الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں، 2024 میں بھی ویسے ہی الیکشن ہوئے ہیں جیسے پاکستان میں ہوتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن پی ٹی آئی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کے لیے تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ایک سیاسی جماعت ہے جس میں ہر ایک کی اپنی سوچ ہے، جو چاہے وہ بات کرسکتا ہے۔الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے جاوید لطیف کے الزامات پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ جاوید لطیف کو سیٹوں کی فروخت کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے، ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آئیں، عدالت چلتے ہیں۔