منشور میں پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کے دعویدار حکومت میں آنے کے بعد اسکے برعکس اقدامات کر رہے ہیں ‘ جمشید چیمہ
پیر 18 جنوری 2016 14:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپنے منشور میں پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کے دعویدارحکومت میں آنے کے بعد اسکے برعکس اقدامات کر رہے ہیں، حکومت عوام کو صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے ”شعبدہ بازی “کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ۔عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ۔ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں صرف بیانات اور دعوؤں سے ان کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے گھر اور کاروبا رمتاثر ہونے کی وجہ سے حکمران جماعت کے اپنے اراکین اسمبلی بھی اس کے مخالف ہو گئے ہیں ۔
جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور خیبر پختوانخواہ کی حکومت میں شامل لوگ پنجاب اور وفاق کے حکمرانوں کی طرح اپنی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ آج عالمی ادارے بھی معترف ہیں کہ خیبر پختوانخواہ صوبہ جو دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہا ہے عام انتخابات کے بعد وہاں کی حکومت کے انقلابی اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اور خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.