تعمیراتی کاموں والے پوائنٹس پر حفاظتی شیلڈز، فوگ لائٹس ،اور ریفلیکٹرز کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت
وارڈنز ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں،طیب حفیظ چیمہ
پیر 18 جنوری 2016 15:52
لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیراتی علاقوں اور شہر بھر کا وزٹ کیا ۔انہوں نے تعمیراتی کاموں والے پوائنٹس پر حفاظتی شیلڈ،فوگ لائٹس اور ریفلیکٹرزکی تنصیب یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ،اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیاہے۔
سی ٹی اونے کہا کہ ڈی ایس پیزمتعلقہ افراد کو پابند کریں کہ وہ تعمیراتی کاموں کیلئے استعمال ہونے والی کرین ، ہیوی مشینری پر چمکیلے سٹکر اور ریوالونگ لائٹس نصب کروائیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے باغبانپورہ،گڑھی شاہو،لکشمی چوک ،جین مندراورسمن آباد کے اورنج لائن ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں کا وزٹ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت،ٹریفک کی روانی اور قوانین کی پاسداری سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں ،اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے مصروف عمل ہیں ،سٹی ٹریفک پولیس نے پراجیکٹ روٹ پر تین شفٹوں میں وارڈنز تعینات کیے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں پرابلم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین روٹ پر تعینات اضافی نفری کے علاوہ اگر کسی پوائنٹ پر مزید نفری درکار ہو تو متعلقہ ڈی ایس پی نفری منگوا سکتے ہیں۔ وارڈنز ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاہم اس دوران شہریوں سے رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.