اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،صدرممنون حسین
صدر کی جانب سے پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد کے سربراہ شاذو کانگ اور دیگر ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا
پیر 18 جنوری 2016 22:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،قومی معیشت کا احیاء حکومت پاکستان کی بنیادی حکمت عملی ہے،بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ہماری لبرل پالیسی پورے خطے میں بے مثال ہے،حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیاں قومی معیشت کے استحکام کا سبب بن رہی ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پاک چائنا فرینڈ شپ ایسوسی این کے وفد کی ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد کے سربراہ شاذو کانگ اور دیگر ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے نجی شعبے نے بھی اقتصادی راہداری منصوبے میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
صدرممنون حسین نے کہاکہ قومی معیشت کا احیاء حکومت پاکستان کی بنیادی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ہماری لبرل پالیسی پورے خطے میں بے مثال ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ پاک چین اقتصادی تعلقات میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیاں قومی معیشت کے استحکام کا سبب بن رہی ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ نجی شعبے کا کردار میں اضافے پر دونوں ممالک یقین رکھتے ہیں جو قابل قدر پہلو ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.