لیونارڈو ڈی کیپریو روسی صدر کاکردار ادا کرنے کے خواہشمند
منگل 19 جنوری 2016 12:06
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)لیونارڈو ڈی کیپریو ہالی ووڈ میں کئی جاندار کردار ادا کر چکے ہیں لیکن اب وہ روسی صدر ولادمیر پوٹن کا بڑا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔اپنی نئی فلم ’دی ریویننٹ کی تشہیر کے مقصد سے ایک جرمن روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی کیپریو نے متنازع روسی صدر کو ’ انتہائی انتہائی دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا وہ ان کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا۔
میرے خیال میں روسی تاریخ پر مزید فلمیں بننی چاہیئں کیونکہ اس میں شیکسپیئر جیسے معیار کی کئی کہانیاں موجود ہیں۔یہ کسی بھی اداکار کیلئے دلچسپ ہو سکتا ہے۔لینن کا کردار بھی دلچسپ ہے، میں راس پیوٹن جیسے سٹار کا کردار بھی ادا کرنا چاہوں گا۔ڈی کیپریو کو براہ راست روسی صدر کی شخصیت کے مطالعہ کا موقع مل چکا ہے۔(جاری ہے)
دونوں شخصیات 2010، سینٹ پیٹرز برگ میں معدوم ہوتے سائبیرین ٹائیگرز سے متعلق ایک کانفرنس میں ملاقات کر چکے ہیں۔
ڈی کیپریو نے اخبار کو بتایا کہ ان کی فاوٴنڈیشن شیروں کے تحفظ کیلئے جاری مختلف منصوبوں کی مالی معاونت کرتی ہے۔’ ملاقات کے دوران پوٹن اور میں نے صرف جانوروں پر بات کی، ناکہ سیاست پر‘۔پانچ مرتبہ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والے ڈی کیپریو اس مرتبہ اپنی فلم ’دی ریویننٹ‘ کی وجہ سے یہ ایوارڈ جیتنے کے مضبوط امید وار ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.