کوئیل کی آواز والی مہنازبیگم کوخاموش ہوئے تین برس بیت گئے
منگل 19 جنوری 2016 14:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) کوئل کی مانند خوبصورت آوازکی مالک گلوکارہ مہناز بیگم کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔میٹھی آوازاوردلکش اندازکی مالکہ بیگم مہناز پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا وہ ستارہ تھیں جہنوں نے اپنی آوازکی بدولت کئی برس تک مداحوں کواپنے سحرمیں جکڑے رکھا۔انہوں کے مختلف اقسام کے گیت گائے تاہم غزل، ٹھمری، دادرہ، خیال، سلام، نوحہ اورمرثیہ میں خاص مہارت رکھتی تھیں۔
وہ برصغیر کی مشہور گلوکارہ کجن بیگم اورعبدللہ عبدللہ تسنیم کی صاحبزادی تھیں۔مہناز بیگم نے 70کی دہائی میں فلمی دنیامیں قدم رکھااوردیکھتے ہی دیکھتے افق پردرخشاں ستارہ بن گئیں۔ان کی سریلی آوازجلد ہی فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئی تھی۔مہنازبیگم نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کے لیے ڈھائی ہزارسے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔(جاری ہے)
حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں مہناز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔
مہنازکومتعددباربہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازاگیا جن میں 1973 سے لے کر1985 تک لگا تارسات ایوارڈ حاصل کرنے کا بھی اعزاز شامل ہے۔مہناز بیگم طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشراورپھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں اورانیس جنوری دو ہزار تیرہ کو اپنے مداحوں کو الوداع کہہ کراس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ مہنازآج تین سال بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.