خیبر ایجنسی، کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق،22زخمی
منگل 19 جنوری 2016 15:13
خیبر ایجنسی/پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) خیبر ایجنسی کے علاقہ جمرود کی کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ میں 12 افراد جاں بحق جبکہ22زخمی، زخمیوں کو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک ہے ، نشانہ جمرود لائن آفیسر تھا، جاں بحق ہونے والوں میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر محبوب آفریدی بھی شامل تھے،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کارخانوں چیک کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس میں جمرود کے اسسٹنٹ لائن آفیسر نواب شاہ اور صحافی محبوب شاہ سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بائیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے کمپلیکس ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دیگر جاں بحق ہونے والوں میں حوالدار رازق،حوالدار صاحب گل اشفاق اور عدنان شامل ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور جو ہی لائن آفیسر کے قریب پہنچا انہوں نے دھماکے سے اپنے اپ کو اڑا دیا۔دھماکے کے فوراً بعد ایف سی اور خاصہ دار فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔خیبر ایجنسی کے صحافی برادری نے محبوب شاہ آفریدی کی موت کو قبائلی صحافیوں کے لئے ناقابل برداشت صدمہ قرار دیدیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.